دہلی میں طب یونانی کی قابل رحم حالت کی طرف توجہ دلاتے ہوئے اصلاحی فاؤنڈیشن نے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یونانی ڈسپنسریوں کی کمی دور کرنے اورطبیہ کالج قرول باغ میں اساتذہ کی خالی اسامیوں کو پرکرنے کے جلد از جلد اقدامات کریں۔
اصلاحی ہیلتھ کیئر فاؤ
نڈیشن کے بانی وجنرل سکریٹری ڈاکٹرنازش احتشام اعظمی نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ دارالحکومت دہلی میں طب یونانی کی حالت اچھی نہیں ہے اوردیگر طریقہ علاج کی بہ نسبت اس کی ترقی کی رفتار انتہائی سست ہے۔
اس کے برعکس آیورویدک اور ہومیوپیتھک طریقہ علاج میں خاطر خواہ ترقی ہوتی رہی۔